تاندلیانوالہ (نامہ نگار) نجی میرج ہال میں دعوت ولیمہ کا کھانا کھانے سے 13 عورتوں اور بچیوں سمیت 35، افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ دعوت ولیمہ میں تقریباً 200سو کے قریب افراد نے شرکت کی۔ ورثاء کے مطابق میرج ہال والوں نے مضر صحت کھانا دیا۔ ڈی ایس پی تاندلیانوالہ، اسسٹنٹ کمشنر تاندلیانوالہ ہسپتال پہنچ گئے۔ میرج ہال انتظامیہ کے خلاف کارروائی ہوئی اور میرج ہال کو سیل کر دیا گیا ہے۔