نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کی عوام کی ترقی اورخوشحالی کاپیش خیمہ ثابت ہوگی:میاں خرم الیاس

لاہور(کامرس رپورٹر)چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے پنجا ب کی نئی انڈسٹریل پالیسی اور صوبہ میں 9انڈسٹریل اسٹیٹس کے قیام کے منصوبہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی نئی انڈسٹریل پالیسی صوبے کی عوام کی ترقی اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی ۔انڈسٹری پالیسی کے تحت5لاکھ کارکنوں کی استعداد کار بڑھائی جائے گی جس سے صنعتی شعبہ کو تجربہ کار اور پڑھے لکھے ملازمین دستیاب ہونگے انہوںنے کہا کہ نئی انڈسٹریل پالیسی سے صوبہ بھر میں12لاکھ روزگار کے مواقع دستیاب ہونگے ۔

ای پیپر دی نیشن