لاہور (نیوز )کمشنر اوور سیز پاکستانیز کمیشن (او پی سی) پنجاب سید جاوید اقبال بخاری نے کہا ہے کہ اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات و مسائل کے جلد حل کیلئے جامع پالیسی وضع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹیوں کی تشکیل سے اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل کو سرعت سے حل کرنے اور ان کی جان و املاک کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمانہ امور و کارکردگی سے متعلق ہفتہ وار اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ڈائر یکٹر جنرل احسن وحید سمیت، ڈائریکٹرز ، ڈپٹی ڈائریکٹر ز و دیگر نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نے اجلاس کو کارکردگی رپورٹس، حل شدہ شکایات ، جاری پیشرفت اور دیگر امور بارے تفصیلی بریفنگ بھی۔ کمشنر سید جاوید اقبال بخاری نے او پی سی افسران کو ہر ضلع کے ڈپٹی کمشنر کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کے جلد ازالہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بروئے کار لایا جا ئے۔
اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحاً حل کرینگے: سید جاوید اقبال
Jul 12, 2019