شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) پاکستان سنوکر ایسوسی ایشن پنجاب نے ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے قومی ہیروز کی وطن واپسی پر استقبال نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیروز کا استقبال نہ کرنا سراسر زیادتی اور مجرمانہ غفلت ہے جس کا وزیر اعظم عمران خان کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔صوبائی جوائنٹ سیکرٹری علی شاہ بخاری نے کہا کہ کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال کرنے کی بجائے انہیں نظر انداز کرنا قابل مذمت ہے۔ حکومت نے قومی ہیروز کو اعزازات اور مراعات دینے کا اعلان نہ کیا تو پنجاب کے 13اضلاع کے عہدیدار احتجاجی طور پر مستعفی ہونے پر مجبور ہو جائیں گے۔
حکومت سنوکر کے ہیروز کو اعزازات دے ورنہ 13اضلاع کے عہدیدار مستعفی ہو جائیں گے :علی شاہ بخاری
Jul 12, 2019