برمنگھم(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم ہر میچ سے قبل گراونڈ میں ننگے پائوں چلتی ہے۔ ان کی اس روایت کی وجہ ان کی توہم پرستی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ میچ سے قبل گراونڈ میں ننگے پاوں چلنے سے انہیں میچ میں فتح ملتی ہے۔ کوچ جسٹن لینگر نے ورلڈ کپ میچ کے دوران ٹیم کو ننگے پاوں گراونڈ میں ایک دائرے کی شکل میں بٹھائے رکھا۔ انہوں نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں تھوڑا توہم پرست ہوں۔ میں اور میری ٹیم کے کچھ کھلاڑی سمجھتے ہیں کہ اس طرح ہمیں میچ میں جیت ہو گی۔ میچ سے قبل کھلاڑی ننگے پاوں گراونڈ میں چلیں تو ان کی کارکردگی بہتر ہو جاتی ہے۔