برمنگھم (سپورٹس رپورٹر)ئی سی سی ورلڈکپ 2019 کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلش بلے باز جیسن رائے پر امپائر سے جھگڑنے پر میچ فیس کا 30فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پیٹ کمنز کی گیند پر سری لنکن امپائر کمار دھرما سینا کی طرف سیآؤٹ دیے جانے پر جیسن روئے نے امپا ئر سے تلخ کلامی کی۔آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.8کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے انگلش بلے باز پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ جیسن روئے نے اپنی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے جس کے بعد اس معاملے میں مزید کارروائی کی ضرورت نہیں۔روئے کے غلطی مان لینے کے بعد پابندی سے بچ گئے انضباطی ریکارڈ میں دو ڈی میرٹ پوائنٹس کو بھی شامل کردیا گیا ہے۔