سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور میں معاہدہ

Jul 12, 2019

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد اور پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور کے درمیان معاہدہ طے پایا گیاڈائریکٹر جنرل سیف سٹی سرفراز احمد فلکی اور اکبر ناصر خان چیف آپریٹنگ آفیسر پنجاب سیف سٹی اتھارٹی لاہور نے معاہدے پر دستخط کئے پنجاب سیف سٹی اتھارٹیز کے ماہرین سیف سٹی پراجیکٹ اسلام آبادکو بہتر انداز میں چلانے کے لئے اپنی خدمات فراہم کریں گے اس کو مزید موثر بنانے کے لئے پنجاب سیف سٹی کی طرف سے تکینکی بنادوں پر مدد کے علاوہ اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ پر مامور عملے کو باقاعدہ تکینکی تربیت بھی دینے کے پابند ہوں گے اسلام آباد سیف سٹی پراجیکٹ اورپنجاب سیف سٹی متعلقہ ریکارڈ ایک دوسرے کے ساتھ شیئرکریں گے ، معاہدے کے بعدسیف سٹی پراجیکٹ اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے سے اس کو بہتر اندازسے چلانے کے علا وہ جدید ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد کو جرائم پیشہ عناصرسے پاک کرنے ،کارچوری،ٹریفک کوکنٹرول کرنے اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر اورنگرانی کرنے میں مدد ملے گی۔

مزیدخبریں