کراچی(سٹی ڈیسک) حامد اسماعیل فائونڈیشن نے ہمارے معاشرے کے غریب اورپسماندہ علاقوں میںرہنے والوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا بیڑہ اٹھایا ہے 11جولائی کو کراچی کی ایک ایسی ہی بستی شانتی نگر میں پینے کے صاف پانی کیلئے واٹر فلٹریشن اورآر او (Reverse Osmosis) پلانٹ کا افتتاح ہوگا۔ پلانٹ حامد اسماعیل فائونڈیشن کی جانب سے شانتی نگر کے رہائشیوں کیلئے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی مخلصانہ کوشش ہے۔ پلانٹ کی تنصیب سے علاقے کے تقریباً 5000افراد کو فائدہ پہنچے گا۔