نیا پاکستان ہاوسنگ پروگرام فلاحی ریاست کےقیام کی جانب ایک اہم قدم ہے:ڈاکٹرفردوس

Jul 12, 2019 | 12:58

ویب ڈیسک

معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پاکستان ہائوسنگ منصوبہ اسکیم نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پاکستان ہائوسنگ منصوبہ عوام کو اپنی چھت دلانے کا خواب پورا کرنے کی جانب وزیراعظم عمران خان کا عملی قدم ہے۔ کمزور اور تنخواہ دار طبقے کے لئے یہ اسکیم انہیں نیا اعتماد دے رہی ہے اور ان کی امیدوں کی تکمیل کا ذریعہ بن رہی ہے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ اسکیم تعمیرات سے متعلق کئی دوسری صنعتوں کے فروغ کا بھی ذریعہ بنے گی۔ یہ نئے روشن پاکستان اور فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک اہم اقدام ہے۔ عمران خان ایسی ریاست کے قیام کی بنیاد ڈالنا چاہتے ہیں جو شہریوں کے تحفظ اور بہتری کا بیڑا اٹھاے، جو حکمرانوں کے مفاد کی بجائے عوام کے حقوق کی نگہبان ہو۔

مزیدخبریں