ریلوے کے وزیرشیخ رشید احمدنے کہاہے کہ صادق آباد میں ٹرینوں کا ٹکراؤ انسانی غفلت کے باعث ہوا اورحادثے کی تحقیقاتی رپورٹ کوآج حتمی شکل دیدی جائے گی۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرنے کہاکہ تحقیقاتی رپورٹ کی روشنی میں ذمہ دارافراد کو سزا دی جائے گی۔
شیخ رشید نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے ہرفرد کے لواحقین کے لئے پندرہ لاکھ روپے، شدیدزخمیوں کوپانچ لاکھ اور معمولی زخمیوں کے لئے دو،دولاکھ روپے کی امداد کااعلان کیاہے۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ تحقیقات کے بعددوسیکشن افسروں کونوٹس جاری کردیاگیاہے جبکہ دوافراد کو ملازمت سے برطرف کردیاگیاہے۔