احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام سے متعلق ہے:ڈاکٹرثانیہ

Jul 12, 2019 | 18:09

ویب ڈیسک

سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام سے متعلق ہے۔

 انہوں نے اسلام آباد میں عالمی اقتصادی فورم کے صدرBorge Brende کے ساتھ ایک مذاکرے میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کا مقصد دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کا خاتمہ، مالیاتی اشتراک عمل کا فروغ اور خواتین کو معاشی لحاظ سے با اختیار بنانا ہے۔

 عالمی اقتصادی فورم کے صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہونے اور قابل تجدید توانائی اور ہنر مندی کے فروغ کےلئے وسیع مواقع ہونے کی بدولت پاکستان میں اقتصادی ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں۔

مزیدخبریں