جوبائیڈن جیتے تو بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائیں گے‘ مشیر صدارتی امیدوار

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن کے مشیر کا کہنا ہے کہ اگرجو بائیڈن انتظامیہ انتخابات جیت گئی تو بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر اٹھائے گی اور مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے حالیہ بھارتی قانون پر بھی اپنے تحفظات پیش کرے گی۔ واشنگٹن میں ہڈسن انسٹی ٹیوٹ میں امریکی خارجہ پالیسی پر بات چیت کرتے ہوئے جوبائیڈن کے مشیر اینٹونی بلنکن نے کہا کہ انکے پاس بھارتی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں آزادی نقل و حرکت، آزادی اظہار رائے پر پابندی، شہریت قانون سے متعلق حقیقی خدشات ہیں۔ ٹرمپ انتظامیہ کی ایران کی حکمت عملی بڑے پیمانے پر ناکام ہوئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن