لاہور(کلچرل رپورٹر)فنکاروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ متعارف کروانے کی تیاریاں مکمل ،محکمہ اطلاعات وثقافت کے اس اقدام سے آرٹسٹوں کے کوائف اکٹھے کرنے میںمدد ملے گی۔ان خیالات کا اظہار ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراثمن رائے نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ثمن رائے کا کہنا تھا کہ پی آئی ٹی بی کے تعاون سے بنائی گئی ایپ سے پاکستان بھر آرٹسٹ استفادہ کر سکیں گے۔ محکمہ اطلاعات وثقافت سیکرٹری اطلاعات وثقافت راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں صیحح سمت آگے بڑھ رہا ہے۔ ی ڈی الحمراء ثمن رائے نے کہاکہ حکومت پنجاب فن اور فنکار کی فلاح وبہبود کے لئے ٹھوس اقدام کر رہی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے آرٹسٹ اپنے کوائف کا باآسانی اندراج کر سکیںگے،جمع شدہ ڈیٹا مختلف منصوبوںمیں استعما ل ہوسکے گا۔
فنکاروں کی آن لائن رجسٹریشن کے لئے موبائل ایپ متعارف کرانے کی تیاریاں مکمل
Jul 12, 2020