ٹرمپ نے اپنے دوست‘ سابق مشیر روجر سٹون کی عدالتی سزا معاف کر دی

واشنگٹن (نیٹ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی اختیارات استعمال کرتے ہوئے اپنے دوست اور سابقہ مشیر کو عدالت سے ملنے والی سزا ختم کر دی ہے۔ راجر سٹون کو سابق صدارتی انتخابات میں روس کی مداخلت سے متعلق معاملے میں امریکی کانگریس سے جھوٹ بولنے اور شواہد کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کے جرم میں عدالت نے قید کی سزا سنائی تھی۔ وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹون روس من گھڑت قصے کا ایک متاثرہ شخص ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ صدر ٹرمپ نے اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے راجر سٹون کو معافی نہیں دی بلکہ ان کو دی جانے والی چالیس ماہ کی سزا ختم کی ہے۔ یعنی روجر سٹون قانونی طور پر اب بھی سزا یافتہ مجرم ہی رہیں گے تاہم قید کی سزا نہیں بھگتیں گے۔

ای پیپر دی نیشن