اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر داخلہ اور پی پی رہنما رحمان ملک نے کہا ہے کہ تمام حقائق عوام کے علم میں ہیں اور اس کا ریکارڈ وزارت داخلہ میں موجود ہے۔ حبیب جان بلوچ پی پی سے ناراض تھے کیونکہ انہیں پارٹی ٹکٹ نہیں دیا گیا تھا۔ پارٹی ٹکٹ نہ ملنے کی وجہ سے حبیب جان بلوچ‘ عزیر بلوچ کے ساتھ جا ملے اور بعد میں برطانیہ چلے گئے۔ صدر آصف زرداری نے عزیر بلوچ کو کبھی کسی قسم کی مراعات نہیں دی تھیں اگر آصف زرداری کی عزیر بلوچ کو فیور حاصل تھی تو اس کے خلاف اقدامات کی منظوری کیسے دیتے؟۔ آصف زرداری کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا سیاسی مخالفت میں کیا جا رہا ہے۔