سماہنی + تتہ پانی (نامہ نگار) لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری، جمعہ کی شام 6بجے بھارتی فورسز نے کنٹرول لائن سے متصل سونا ویلی، بڑھو، ڈنہ اور چاہی کے علاقوں میںگولہ باری کی جس میں چند ایک رہائشی مکانات جزوی طور پر متاثر ہوئے جبکہ مکئی کی فصلوں اور کھیتوں کو نقصان پہنچا ،دھماکو ں کی آوازیں دور دور تک سنائی دیتی رہی ، تاہم شہری آبادی کسی بھی جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہی ، مسلح افوا ج پاکستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی پر دشمن فوج کو فوری بھاری ہتھیاروں سے دندان شکن جواب دیا گیا جس سے دشمن فوج کے متعدد مورچوں میں تباہی مچ گئی، دوران گولہ باری انتظامیہ اور ریسکیو ٹیمیں متحرک رہی، انتظامی آفیسر کلیم عباس نے میڈیا کو بتایا کہ بھارتی گولہ باری کے نتیجہ میں بڑھو اور دیگر مقامات پر چند ایک مقانات کو جزوی نقصان پہنچا تاہم شہری آبادی جانی نقصان سے محفوظ رہی ادھر سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی فوج کو کرارا جواب دینے پر سیز فائر لائن کی فضا مسلح افواج پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی کنٹرول لائن پر آباد شہریوں کے حوصلے بلند بھارت کی ہر طرح کی جاریت کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا ، کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر میں گولہ باری اور فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔ دریں اثناء بھارتی فوج کی جانب سے کنٹرول لائن سماہنی سیکٹر کے گاوں بنڈالہ ڈیریاں کی سول آبادی پر داغا گیا آر آر رائفل کا گولہ بلاسٹ نہ ہو سکا ،بلائنڈ گولے کی اطلاع مقامی رہائشی مرزا محمد رفیق نے اسسٹنٹ کمشنر سماہنی کو کی جس پر کارروائی کرتے ہوئے محکمہ شہری دفاع بم ڈسپوزل کے عملے نے بروقت موقع پر پہنچ کر خطرناک 1.5آر آر مس گولے کو ناکارہ بنا کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ عوام میں خوف و ہراس پیدا ہوگیا، عوام شب کے باعث گھروں میں موجود ہونے کی وجہ سے جانی نقصان سے محفوظ رہی ہے۔ ایل او سی پر بھارتی فوج کی آئے روز بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری نے مکینوں کی زندگیوں کو مکمل اجیران بنادیا ہے ، ایل اوسی مکینوں نے حکومت پاکستان، عالمی برداری اور اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایل اوسی پر آباد سویلین آبادی پر بھارتی فوج کی جارحیت کا سختی سے نوٹس لے اور یہ سلسلہ فوری بند کروائے۔
کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، مکانات کو نقصان پاک فوج کا دندان شکن جواب
Jul 12, 2020