غفلت برتنے پرریلوے پھاٹکوں پرتعینات اہلکاروں کیخلاف کارروائی کافیصلہ

Jul 12, 2020

ملتان(نمائندہ خصوصی)ڈویژنل ریلوے انتظامیہ نے ریلوے پھاٹکوں پرتعینات اہلکاروں کی طرف سے ڈیوٹی میں غفلت برتنے سخت کاروائی کرنے کافیصلہ کیاہے۔دوران ڈیوٹی ریلوے پھاٹک چھوڑنے یاسونے والے اہکاروں کوحوالہ پولیس کیاجائے گاجبکہ ملازمت سے برطرفی جیسی سزابھی دی جائے گی۔بتایاجاتاہے کہ ڈویژنل سپرٹننڈنٹ ریلوے نے تمام ڈویڑنل واسسٹنٹ ایگزیکٹوافسران،پرماننینٹ واسسٹنٹ وے انسپکٹرزسمیت دیگرافسران کوریلوے پھاٹکوں پرتعینات اہکاروں کورات اوردن کے اوقات میں اچانک چیک کرنے کی ہدایتکی ہے تاکہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کوقابوکیاجاسکے۔اسی طرح ٹرین انجن ڈرائیوروں سے بھی کہاگیاہے کہ وہ ایسے ریلوے پھاٹکوں کی ویڈیوبنائیں فوری کنٹرول روم میسج کریں جوٹرین کی آمدپربروقت پھاٹک بندنہ کریں یاڈیوٹی سے غائب ہوں۔تاکہ ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

مزیدخبریں