ڈسپینسریوں اور مدر چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے تمام انتظامی امور سی ای اوز پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد

Jul 12, 2020

ملتان (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت کے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر کی ڈسپینسریوں اور مدر چائلڈ ہیلتھ سنٹر کے تمام انتظامی امور چیف ایگزیکٹیو ہیلتھ سے واپس لے کر سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کر دیئے ، تفصیل کے مطابق ڈسپینسریوں اور مدر چائیلڈ ہیلتھ سنٹر کے تمام انتظامی امور سی ای او سے لے کر سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے سپرد کر دیئے گئے ہیں پرائمری ہیلتھ کیئر کی جانب سے جاری ہونے والے مراسلے کے مطابق اب تمام دیہی، سول ڈسپنسری اور مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر میں کی جانے والے تبادلے صرف سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کی اجازت سے ہوں گے۔ انتظامی سمیت مالی امور پنجاب ہیلتھ فیسیلیٹیشن مینجمنٹ کمپنی کے سپرد ہوں گے، ڈسپنسری اور ایم سی ایچ میں کئے جانے والے تمام انتظامی فیصلے سی ای او پی ایچ ایف ایم سی کے جاری کردہ این او سی کے بعد کیے جا سکیں گے۔

مزیدخبریں