ملتان (سپیشل رپورٹر) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 2 اور مریضوں نے دم توڑ دیا،کرونا میں مبتلا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کی حالت مزید بگڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا زیر علاج ملتان کی رہائشی 62 سالہ خاتون اور 62 سالہ مریض نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل سے 11جولائی کے درمیان نشتر ہسپتال میں کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 152 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں اس وقت کرونا میں مبتلا 28 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 18 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جن میں سے 13 مریضوں کو وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کورونا کے شبہ میں 29مریض زیر علاج ہیں,جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ دریں اثنا کرونا میں مبتلا وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مصطفی کمال پاشا کا کارڈیالوجی ہسپتال میں ایکمو اور وینٹی لیشن کے ذریعے علاج جاری ہے تاہم گزشتہ سے پیوستہ رات بلیڈنگ کے باعث ان کی حالت شدید بگڑ گئی،تاہم ڈاکٹروں کے ایکسپرٹ پینل نے چار گھنٹے کی کوششوں کے بعد خون روک لیا جبکہ اس دوران خون کی بوتل بھی لگائی گئی،تاہم گزشتہ روز دوپہر میں حالت میں دوبارہ معمولی بہتری آئی تاہم وائس چانسلر کے اہل خانہ نے انکی جلد صحت یابی کیلیئے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔
نشترمیں 24گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید 2 مریض دم توڑگئے
Jul 12, 2020