عیدالاضحی پربڑے چیلنج کاسامنا، بحیثیت قوم مشترکہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا: ظفر مرزا

لاہور( این این آئی )صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹرظفرمرزانے عوام پرزوردیاہے کہ وہ عیدالاضحی پر کروناوائرس کے ممکنہ پھیلائو کی روک تھام کے لئے قواعدوضوابط پرعمل کریں۔ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ ہمیں عیدالاضحی کے موقع پربڑے چیلنج کاسامناہوگا اور بحیثیت قوم ہمیں اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے مشترکہ ذمہ داری کامظاہرہ کرنا ہوگا اوراگرہم نے حفاظتی تدابیرپرعمل نہ کیاتو کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں ایک مرتبہ پھراضافے کاخدشہ ہوسکتاہے۔انہوں نے عوام کو ہدایت کی کہ انہیں عید کی تعطیلات کے دوران غیرضروری سفراورسماجی میل جول سے گریزکرناچاہیے کیونکہ یہ پاکستان میں و با کانقطہ عروج ہوگا۔انہوں نے کہاکہ عیدکے موقع پرلوگوں کے آپس میں گلے ملنے سے یہ وبا ء بڑھ سکتی ہے لہٰذااس عید پرزیادہ سماجی میل جول سے اجتناب کرناچاہیے۔

ای پیپر دی نیشن