بحران سے نمٹنے کے لئے حکومت خودگندم اورچینی کی درآمدات شروع کرے: اکانومی واچ

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان اکانومی واچ کے صدر ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے گندم کی درامد کا فیصلہ خوش آئند ہے تاہم بحران ٹالنے کے لئے دس کے بجائے پندرہ لاکھ ٹن گندم فوری طور پر درامد کی جائے۔جو درامد کنندگان گندم درامد نہیں کر رہے انکے پرمٹ منسوخ کر کے بھاری جرمانے عائد کئے جائیں کیونکہ وہ مافیا کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر مرتضیٰ مغل نے کہا کہ غذائی صورتحال بہتر بنانے کے لئے نجی شعبہ پر اعتماد بڑی غلطی ثابت ہو گی ۔

ای پیپر دی نیشن