اسرائیل مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے الحاق پر پیش قدمی نہ کرے: فرانس

Jul 12, 2020

پیرس (اے پی پی) فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کو ضم کرنے سے متعلق اپنے منصوبے کے ساتھ آگے نہ بڑھیں۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق فرانسیسی صدر امانوئل میکروں نے گزشتہ روز نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون گفتگو میں انہیں متنبہ کیا کہ ایسا کوئی بھی قدم بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہو گا ۔

مزیدخبریں