رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) ایم ایس شیخ زیدمیڈیکل کالج وہسپتال ڈاکٹرآغا توحید احمدکاپی پی بلاک میں آئسولیشن وارڈکا تفصیلی دورہ، مریضوںسے ملاقات، علاج معالجے بارے معلومات حاصل کیں، صفائی ستھرائی کوچیک کیا اور مزیدبہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا، کروناکے مریضوں کاعلاج کرنے والے ڈاکٹرزسے ملاقات کی اور مریضوںکے علاج معالجے اوربہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔ انہوں نے کہاکہ کروناکے مریضوںکا فرنٹ لائن پرعلاج کرنے والے ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ہمارے قومی ہیروہیں جو اپنی جانوںکی پروا کئے بغیردوسروںکی زندگیاں بچانے کے لیے مصروف عمل ہیں، انہوںنے کروناکے مریضوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگرلوگ احتیاطی تدابیراورگورنمنٹ کے ایس اوپیز پر عمل درآمدکرکے اپنی اور دوسروںکی زندگیاں بچا سکتے ہیں۔