ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)جھنگ باہترروڈکی رابطہ سڑکوںپرپنجاب ٹریفک پولیس کے اہلکا رو ں کاراج،دن بھرکاغذات چیکنگ ودیگرامورکی پڑتال کے بہانے ہلکی ٹریفک،جن میںسوزوکی ،پک اپ ،موٹرکا ر،ٹریکٹرٹرا لی،اورموٹرسائیکل سوارشامل ہیں ،کواپنی مخصوص کاروائی کانشانہ بنانے میںبڑی دلیری کے ساتھ مصروف عمل رہتے ہیں،علاقہ کے سماجی رہنماء حاجی محمدعمران،چوہدری شہبازعرف جھار ا،ا و رندیم صادق مکرانی نے ہا ہے کہ جھنگ باہتر روڈ پر ٹریفک پولیس کی جاری من مانی کاروائیوںاورہلکی ٹریفک کے مالکان وڈر ائیو ر وں کوبے جاء طور پرتنگ کرنے اوربا ربا رچا لا ن جرمانے کرنے کی دھمکیاںدینے کاعمل پنجاب ٹریفک پولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان بنتا جا ر ہاہے ، انہوںنے کہاکہ جھنگ باہترروڈکے علاقو ں پرمعلوم نہیںکس ادارہ نے ٹریفک پولیس کوتعینات کرنے کے احکامات جاری کیئے ہیں ، انہوںنے ٹریفک پولیس اہلکارو ں کی من مانیو ں پرسخت احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او اٹک اورسی ٹی او،راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ وہ بھیس بدل کرجھنگ باہترروڈپرپولیس وردیوںکی آڑ میں ٹریفک چیکنگ کرنے والے گروہ کے خلاف خصوصی آپریشن کریں۔