بابومحمدریاض مرحوم کی وفات پراظہارتعزیت کرنے کاسلسلہ جاری

Jul 12, 2020

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)علاقہ کی معروف علمی شخصیت بابومحمدریاض مرحوم کی وفات پر اظہا ر تعزیت کرنے کاسلسلہ جاری ہے،واہ کینٹ ٹیکسلا،حسن ابدال،اٹک اورھزارہ ڈویژن کے متعددجڑواںعلاقوںسے بابومحمدریاض مرحوم کے شاگردوںکی بڑی تعدادنے لوہسرشرفوآکرمرحوم کے صاحبزادوںماسٹرخالدمحمود، ساجدمحمودسے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات کی دعاکی،دریںاثناء سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سابقہ کونسلرواہ کنٹونمنٹ بورڈملک سعیدنوازکی طرف سے دی گئی اطلاع اور مرحوم کی وفات کے حوالے سے نوائے وقت میںشائع ہونے والی تفصیلی خبرپڑھنے کے بعدمرحوم کے صاحبزادے ساجدمحمودکوٹیلفون کرکے مرحوم کی وفات پر اظہا ر تعزیت کیا،چوہدری نثارعلی خان نے اس موقع پرکہاکہ مرحوم بابوریاض،اورانکے والدبزرگوارمولوی محمدافضل کی زندگی بھرشعبہ تدریس کے ساتھ وابستگی اورنئی نسل کوزیورتعلیم سے آراستہ کرنے کیلیئے دی جانے والی خدمات انکی مغفرت وبخشش کیلیئے جہاںبہت بڑا،سرمایہ ہوگا ،وہاںمرحوم کے شا گر دوںکی خدمات کاسلسلہ بھی بابومحمدریاض مرحوم اورانکے والدبزرگوارمولوی محمدافضل مرحوم کیلیئے صدقہ جاریہ کے طورپرقائم دائم رہے گا،چوہدری نثارعلی خان نے مرحوم کے بیٹوںسے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے دیگر تمام لواحقین اور پسما ندگان کیلیئے صبرجمیل کی دعاکی۔

مزیدخبریں