خواجہ آصف کے کلمات انتہائی نامناسب‘ توبہ کریں:عاکف سعید

لاہور( خصوصی نامہ نگار )امیر تنظیم اسلامی حافظ عاکف سعید نے خواجہ آصف کے قومی اسمبلی میں بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ کسی مسلمان کا یہ کہنا کہ کسی ایک مذہب کو دوسرے مذہب پر فوقیت حاصل نہیں کلمہ ٔ کفر کے مترادف ہے۔ اس لئے کہ اللہ تعالیٰ کی آخری کتاب قرآن پاک واضح طور پر دعویٰ کرتی ہے کہ اللہ کے نزدیک دین صرف اسلام ہے۔ اور اللہ کی یہ کتاب ہمیں حکم دیتی ہے کہ اسلام کو تمام دوسرے ادیان پر غالب کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی مذہب کو کسی دوسرے مذہب پر فوقیت حاصل نہیں تو قرآن پاک میں جہادو قتال کا حکم کیا معنی رکھتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن