لاہور(خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وباء کی وجہ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے بعد مزدور اور دیہاڑی دار طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار ہوگیا ہے اور دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان حال ہے۔بدقسمتی سے حکومت عوام کو ریلیف دینے کی بجائے مہنگائی کے ذریعہ زندہ درگور کررہی ہے۔ لوگوں کے پاس روٹی کھانے کے وسائل نہیں وزیر اعظم عمران خان نئے شہر بنانے کی باتیں کررہے ہیں جو سمجھ سے بالاتر ہیں۔ آٹا، چینی، دالیں اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا نے عوام کے چودہ طبق روشن کردیئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے اڑھائی سال کے دورہ اقتدار میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والا طبقہ مہنگائی، بیروزگار اور حکومتی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے اذیت میں مبتلا ہوچکا ہے۔ پی آٹی آئی کی دلفریب تبدیلی نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے۔
پی آٹی آئی کی دلفریب تبدیلی نے قوم کو بری طرح مایوس کیا ہے :ذکر اللہ مجاہد
Jul 12, 2020