حکومت پنجاب ریسکیو 1122کی خدمات کا دائرہ وسیع کر رہی ہے

Jul 12, 2020

راولپنڈی(جنرل رپورٹر)حکومت پنجاب ریسکیو 1122کی خدمات کا دائرہ وسیع کر رہی ہے، صوبے کی 146 میں سے ابتدائی طور پر 62تحصیلوں میں یہ سروس شروع کی جا رہی ہے جس پر 416کروڑ روپے خرچ ہونگے جبکہ راولپنڈی،لاہور اور جنوبی پنجاب کے سمیت صوبے کے 27اضلاع میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا اجراء بھی کیا جا رہا ہے جس کیلئے پنجاب کے نئے مالی سال کے بجٹ میں103کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ان خیالات کااظہارکورونا کنٹرول و مانیٹرنگ ضلع راولپنڈی کے انچارج صوبائی وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے مختلف یونین کونسلوں سے تعلق رکھنے والے عوامی نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،راشد حفیظ نے کہا ہماری حکومت عمل سے عاری بیانات اور کھوکھلے نعروں کی بجائے صحیح معنوں میں عوامی خدمت پر توجہ دے رہی ہے،شہروں میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کے اجراء سے عوام کو مزید سہولیات میسر ہونگی اور ٹریفک رش کی وجہ سے مریضوں کو دیر سے ہسپتالوں میں پہنچانے جیسے مسائل حل ہونگے۔

مزیدخبریں