عید الاضحی کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں،ڈی آئی جی آپریشنز

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی زیر صدارت عید الاضحی کی آمد کے سلسلہ میں اہم سیکیورٹی اجلاس ریسکیو ون فائیو پر منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی سید مصطفی تنویر،ایڈ یشنل ایس پی فرحت عباس کا ظمی، ایس پی صدر سر فراز احمد ورک ، ایس پی سٹی عمر خا ن ، ایس پی انڈ سٹر یل ایر یا زبیر احمد شیخ ، ایس پی رورل ملک نعیم اقبال ، ایس پی سی ٹی ڈی ، فاروق امجد بٹرنے شرکت کی ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی ہدایات کی روشنی میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ایک جامع لائحہ عمل ترتیب دیا جائے، مساجد اور امام بارگاہوں پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے لئے جامع لائحہ عمل بنایا جائے اور تمام افسران اپنے اپنے علاقوں میں مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ سے میٹنگ کریں کرونا کے ایس او پی کے بارے میں تمام مساجد و امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو بریف کیا جائے اور اس پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات دی جائیں، عید سے پہلے تمام ایس پیز اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی کے سلسلہ میں میٹنگز کا انعقاد کریں اور بہترین سکیورٹی انتظامات کے لئے تجاویز دی جائیں، پٹرولنگ کے لئے تھانہ جات کو اضافی نفری مہیا کی جائے گی، ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مویشی منڈیوں کے سلسلہ میں اسلام آباد انتظامیہ کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور ان سے مکمل کوارڈی نیشن رکھی جائے، مارکیٹوں ،شاپنگ سنٹروں پر کورونا کے سلسلہ میں احتیاطی تدابیر کے متعلق ایس اوپیز پر عمل درآمد کروانا ہے

ای پیپر دی نیشن