کابل (آن لائن) افغانستان میں طالبان کے حملے میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل کے پولیس ضلع سولہ میں وزارت پبلک ورکس بلڈنگ پر طالبان کے ایک گروپ نے اچانک دھاوا بول دیا اس دوران بم دھماکہ بھی ہو گیا ۔ جسکے نتیجے میں دو افغان فوجی اور دو پولیس افسران زخمی ہو گئے ۔ زخمیوںکو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ دو گھنٹے تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران کسی طالبان کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ۔