لاہور (پ ر )لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے معذور بچوں کے خاندان کو فراڈ اور دھوکے سے پلاٹ نمبر950بلاک کیو جوہر ٹاؤن فروخت کرنے والے شخص عاصم اعجاز کے خلاف ایف آئی آر کے اندارج کے لئے پولیس کودرخواست دے دی ہے۔ ایل ڈی اے کی درخواست پر تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔ایل ڈی اے ریکارڈ کے مطابق ملزم نے پلاٹ نمبر103اور104کیو بلاک جوہر ٹاؤن پر بھی غیر قانونی مکان تعمیر کر کے قبضہ کر رکھا ہے۔ یہ دونوں پلاٹ بھی لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ملکیت ہیں۔