کراچی (نیوز رپورٹر ) مرکزی جماعت اہلسنّت پاکستان کراچی کے امیر مفتی محمدعبدالعلیم قادری ،ناظم اعلیٰ صاحبزادہ علامہ محمدزبیر ہزاروی،خازن حافظ نورالعین انصاری، ضلع کورنگی کے امیر مفتی زبیر عامر گیلانی، مفتی عبدالباسط قادری، علامہ محمدفاضل نورانی ودیگر نے کہاہے کہ پاکستان اسلامی نظریاتی مملکت ہے اور کسی بھی اسلامی نظریاتی مملکت میں حکومتی سطح پر غیر اسلامی شعائر کی انجام دہی کی کوئی گنجائش نہیں ہے،پاکستان کا آئین بھی اس بات کی اجازت نہیں دیتاکہ گوردوارے یامندر بنائے جائیں۔اکابرین اہلسنّت نے ہردورمیں حکمرانوں کے سامنے اعلائے کلمۃ الحق کا فریضہ انجام دیا،انہی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فکر امام نورانیؒ کے امین اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔یہ باتیں انہوں نے دارالعلوم قادریہ سبحانیہ شاہ فیصل کالونی میں استاذالعلماء مفتی عبدالحلیم صدیقی ہزارویؒ کی یادمیں منعقدہ تعزیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مقررین نے اپنے خطاب میں مفتی عبدالحلیم ہزارویؒ کی خدمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ مفتی عبدالحلیم ہزارویؒ نے ہمیشہ فکرامام نورانیؒ کو مشعل راہ بنایا۔
مفتی عبدالحلیم ہزارویؒ نے فکرامام نورانیؒ کو مشعل راہ بنایا،مفتی عبدالعلیم قادری
Jul 12, 2020