آٹے کی نئی مقررکردہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے سکیم تھری اور جھنڈا چیچی سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے آٹے کی فراہمی اور مقرر کردہ قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظہر بلوچ بھی ان کے ہمراہ تھے- ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے 20 کلو کے آٹے کے تھیلے کی 860 روپے مقرر کی گئی ہے آٹے کی نئی مقررکردہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا. انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں 100 آٹا فیر شاپس قائم کر دی گئی ہیں جن پر 20 کلو کے آٹے کا تھیلا 860 روپے میں وافر مقدار میں موجود ہیں جبکہ فیر پرائس شاپس کے علاوہ عام مارکیٹ میں بھی آٹا مقررہ کردہ قیمتوں پر دستیاب ہے آٹے کی مقرر کردہ قیمتوں سے زائد منافع وصول کرنے والے دکانداروں کے سختی سے نمٹا جائے گا جبکہ آٹے کی ذخیرہ اندوزوی کرنے والوں کو بھاری جرمانے کے ساتھ ساتھ جیل کی ہوا بھی کھانا پڑے گی. دورے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر انوارالحق نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ آٹا مقررہ قیمتوں پر فروخت کریں اور ریٹ لسٹ نمایاں جگہوں پر آویزاں کر یں شہریوں کو سستی اور معیاری اشیاء خوردونوش کی فراہمی اولین ترجیح ہے غیر معیاری اشیاء خوردونوش فروخت کرنے والے دکاندار کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں۔

ای پیپر دی نیشن