رحیم یارخان (نمائندہ خصوصی) تقرریاں، تبادلے، ریٹائرمنٹ سرکاری ملازمت کا حصہ ہیں،فرض شناس، ذمہ دار افسران و ملازم اپنے اداروں کا حسن ہوتے ہیں اور انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی رانا محمداظہر خاں نے ٹرانسفر ہونے والی ڈی ای او ایلیمنٹری (زنانہ) شہنازچوہدری کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہناز چوہدری محکمہ ایجوکیشن کی ایک انتہائی ذمہ دار آفیسر تھیں جنہوں نے اپنے چار سالہ دور میں محکمہ کے لیے انتھک محنت سے کام کیا، انکی خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے گا۔