کراچی میں آج سےغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان

کراچی : گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسدعمر کا کہنا ہے کہ آج سے کراچی میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کے لیے تیل اورگیس کی سپلائی بڑھا دی ہے ، لوڈشیڈنگ میں کس کی غلطی ہے فیصلہ نیپرا کر ے گا ۔کے ایلکٹرک کو پرائیوٹائز کیا گیا ہے کراچی کو نہیں . کے الیکٹرک کا پی ٹی آئی سےکوئی معاہدہ نہیں ضرورت پڑی تو اس کو ٹیک اوور کر لیں گے ،  کے الیکٹرک کے ساتھ معاہدے کو بھی سامنے لائیں گے .
اسد عمر کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسائل کے حل کے لیے کے الیکٹرک  کی بھرپور مدد کریں گے۔  2021 کی گرمیوں سے پہلے 550 میگا واٹ بجلی فراہم کی جائے گی ۔2023 میں کراچی کو 800 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی ۔ بجلی  کی فراہمی میں ہر سال بتدریج اضافہ کیا جائے گا، کراچی میں آئندہ سال 18 فیصد بجلی کا اضافہ کیا جائے گا، نیپرا کراچی میں لوڈشیڈنگ پر تین چار دن میں رپورٹ جاری کر دے گا، نیپرا کراچی لوڈشیڈنگ سے متعلق فیصلہ کرے، حکومت عملدرآمد کیلئے تیار ہے۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔کے الیکٹرک اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہا ہے۔ لوڈشیڈنگ کے باعث صنعتیں متاثر اور بے روزگاری میں اضافہ ہورہا ہے ۔ گیس کی سپلائی 190تک تھی اب 290 ایس سی ایف گیس ملے گی۔گورنر سندھ نے کل سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ خاتمے کی یقین دہانی کروائی ۔
اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس  میں وفاقی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی اسد عمرنے  شرکت کی ، وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم بابر کی ویڈیو لنک کے ذریعہ شرکت کی جبکہ ا جلاس میں فیڈریشن ہاؤس، کراچی چیمبر اورشہر کے صنعتی علاقوں کی ایسوسی ایشنز کے صدور بھی موجود تھے ۔اجلاس میں صنعتکاروں نےبجلی اورگیس کی بندش پرشکایات کےانبارلگادئیے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے شاہراہ فیصل پر جاری دھرنا ختم کردیا ۔جماعت اسلامی کا حکومت اورکے الیکٹرک کو 3 دن کا الٹی میٹم۔ حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ  مسائل حل نہ ہوئےتووزیراعلیٰ اورگورنرہاؤس پردھرنےکا آپشن موجود ہے۔ ان ٹیرف میں 3روپے اضافے کا کراچی دشمن فیصلہ واپس لیا جائے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کے الیکٹرک کا لائسنس منسوخ کر کے قومی تحویل میں لیا جائے۔ 

ای پیپر دی نیشن