آزاد کشمیر کے عوام درندے کو جنگل واپس بھجوادیں گے: اکبر ابراہیم

Jul 12, 2021

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)سابق وزیر صنعت و تجارت آزاد جموں کشمیر ، تحریک انصاف اور پی ایم ایل (ق ) کے متفقہ امیدوار ایم ایل اے حلقہ 38جموں 5 چوہدری اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ عمران خان اور چوہدری برادران ملکر ملک کی بہتری کے لئے کام کررہے ہیں۔مخالف پارٹی نے ملک کی عوام کا پیسہ دونوں ہاتھوں سے لوٹا اور کرپشن کے شہزادے ملک سے لوٹی ہوئی دولت لیکر فرار ہوگئے۔عمران خان کی مدبرانہ پا لسیوں کے باعث ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے 25جولائی کو عوام بلے پر مہر لگا کر درندے کو جنگل میں واپس بھجوادیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈھپئی مہتاب سنگھ و دیگر دیہات میں انتخابی مہم کے سلسلہ میں کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران  خان نے مجھ پر اعتماد کرکے ٹکٹ دیا۔

مزیدخبریں