لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک کے رہنماوں سردار محمد طاہرڈوگر، شریف الدین قذافی اورصاحبزادہ عبداللہ ثاقب نے کہا ہے کہ گھریلو تشدد (تدارک و تحفظ) بل 2021غیر شرعی غیر آئینی ہے، اس بل کو قرارداد مقاصد پر حملہ تصور کرتے ہیں، گھریلو تشدد کے خلاف بل خاندانی بربادی کا بل ہے، یہ بل پاکستان کی نظریاتی اسلامی خاندانی روایتوں پر حملہ ہے، ملک میں گھریلو تشدد کے خلاف حقوق نسواں اور چائلڈ کے قوانین موجود ہیں تو پھر حکومت کو ایسی کیا ضرورت پیش آئی کہ اسلام کے خلاف اور مغربی کلچر جہاں فحاشی، عریانیت، حلال و حرام کی کوئی تمیز نہیں، ایسے نظام کو پاکستان کے عوام پر مسلط ہونے نہیں دینگے۔