لاہور(نیوزرپورٹر) تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے کہا کہ نر یندر مود ی کو گھر بلانے والی مر یم نوازکشمیر یوں کے حقوق کا کیسے تحفظ کرسکتی ہیں ؟25جولائی تک اپوزیشن جماعتیں شور مچاتی رہیں گی اور تحر یک انصاف کامیاب ہوجائیگی ۔آزادکشمیر میں صدر اور وزیر اعظم تحر یک انصاف سے ہی ہوگا کیونکہ کشمیری جانتے ہیں کہ وزیر اعظم عمران خان ہی کشمیر یوں کا سفیر ہے جو بھارتی غیر قانونی زیر قبضہ کشمیرکے عوام کا پوری دنیا میں مقدمہ لڑ رہا ہے۔ اتوار کے روزپارٹی کارکنوں سے گفتگو کے دوران تحر یک انصاف سنٹر ل پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات رانا اختر حسین نے مر یم نواز اور انکی پارٹی بتائے کہ تین بار اقتدار میں آنے کے باوجود کشمیر یوں کے لیے وہ کیا کرتی رہی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ نوازشر یف کشمیر یوں کیساتھ نہیں نر یندر مودی کیساتھ کھڑے رہے ہیں ۔
مود ی کو گھر بلانے والی مریم کشمیریوں کے حقوق کا کیسے تحفظ کرسکتی ہیں:رانا اختر
Jul 12, 2021