راولپنڈی (اسپورٹس رپورٹر )زلمی فاؤنڈیشن ، وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت سے اشتراک سے پیغام پاکستان اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے ہونیوالی ہارمونی کرکٹ لیگ کا فائنل اور اختتامی تقریب پیر کوروالپنڈی میں ہوگی۔وفاقی وزیر شہریار آفریدی اور چیرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی اور پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم شریک ہوں گے ، اس کے علاوہ کرسچن کمیونٹی کی اہم شخصیات بھی موقع پر موجود ہوں گی۔ سینٹ میری اکیڈمی گراؤنڈ راولپنڈی میں جاری ٹورنامنٹ کے دوسرے روز کھیلے گئے میچز میں سینٹ تھامس ٹائگرز ، مارینز ڈیووٹیز نے اپنے میچز جیت لیے۔