نئی دہلی(آئی این پی ) بھارت کے دارالحکومت میں پٹاخے پھوڑنے پر ایک لاکھ روپے تک جرمانے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں صوتی آلودگی کو پھیلانے پر جرمانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔اور نئے احکامات کے بعد نئی دہلی کے رہائشی یا صنعتی علاقوں میں پٹاخے چلانے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ محکموں کو احکامات پر سختی سے عملدرآمد کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔