جنیوا (اے پی پی)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 47 ویں اجلاس نے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں انسانی حقوق کے امور سے وابستہ خصوصی نمائندے سے تبادلہ خیال کیا۔چینی ریڈیو کے مطابق اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر کے لیے چینی وفد کے منسٹر جیانگ ڈوان نے خطاب کرتے ہوئیاس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے جائز قومی مفادات کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے حالیہ عرصے میں فلسطین۔ اسرائیل تنازعہ کے دوران جانی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا۔ جیانگ ڈوان نے کہا کہ چین عام شہریوں کے خلاف تمام پرتشدد کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور اسرائیل سے مطالبہ کرتا ہے کہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق فلسطینی عوام کے قانونی مفادات کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
چین کی اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں فلسطینی عوام کی حمایت
Jul 12, 2021