سرگودھا: شوہر کا اہل خانہ کے ہمراہ نوبیاہتا دلہن پر وحشیانہ تشدد، استری سے جسم داغا گیا

سرگودھا(نمائندہ خصوصی)سرگودھا میں شوہر نے اہل خانہ کے ہمراہ وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناتے گرم استری سے جسم داغدار کر دیا   نوبیاہتا دلہن نے  پولیس سے مدد مانگ لی۔ نواحی علاقہ مدینہ کالونی موضع آہلی کی دوشیزہ سویرانورین کی شادی ڈیڑھ ماہ قبل منیر نامی نوجوان سے ہوئی تھی۔ گزشتہ روز نوبیاہتا دلہن سویرا نورین پولیس اسٹیشن پہنچ گئی اور بتایا کہ اس کے شوہر منیر نے شادی کو ابھی چند روز ہونے تو شوہر نے بلا وجہ مار پیٹ شروع کر دیا اور پھر اچانک توں تکرار پر منیر نے باپ، ماں اور بھائیوں کے ساتھ مل کر چاقو اور سوٹوں سے تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر گرم استری سے اس کی کلائیاں بری طرح جلا کر جسم کو داغدار کر دیا ۔نوبیایتا دلہن سویرا نورین کے حصول انصاف اور جان کا تحفظ طلب کرنے پر پولیس مصروف تفتیش ہے۔

ای پیپر دی نیشن