روجھان (خبر نگار) اغواء برائے قتل ڈکیتی اور بھتہ وصولی میں ملوث اشتہاری فیاض دولانی نے کالا کالی کے الزام میں اپنی بہن اور لڑکے بلال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آنے سے ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کے مطابق قتل کے بعد دونوں کی لاشیں دریا میں بہا دی گئیں جبکہ دونوں فریق جرائم پیشہ ہونے کے باعث پولیس کو اطلاع نہیں دے رہے۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔