اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ آر یا پار کرنے والے آجکل ہر جگہ این آر او کے لیے خوار ہورہے ہیں،مریم صفدر نواز شریف کی کرپشن اور منی لانڈرنگ کی وارث ہے۔ اتوار کو اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ کشمیر کے لوگ ان سے پوچھ رہے ہیں کہ جب مودی بطور مہمان خصوصی انکے گھر شادی پر آیا تھا تو اس وقت کشمیر آزادی کی بات کیوں نہیں کی۔