50 نیب انتقامی کارروائیوں میں حکومت کا آلہ کار بن چکا: احسن اقبال

نارووال(نامہ نگار)سیکرٹری جنرل مسلم لیگ (ن) احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت اس جگہ کھڑا ہوں جس کے جرم میں مجھے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدیوں کی چکی میں رکھا گیا تھا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے میری ضمانت کے تفصیلی فیصلے میں یہ واضح لکھا گیا ہے کہ یہ منصوبہ قومی مفاد عامہ کا منصوبہ ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان میں اپنی طرز کا پہلا رہائشی کھیلوں کا منصوبہ تھا کہ جس میں کھلاڑیوں کی رہائش کے ساتھ ساتھ تربیت کا بھی انتظام تھا۔ یہاں پاکستان کے کھلاڑی دنیا کے بہترین کوچز کی زیر نگرانی سہولتوں پر تربیت حاصل کرتے۔ کیا نارووال پاکستان کا حصہ نہیں ہے؟۔ اگر یہ منصوبہ بنا تو کیا اس کو میں نے ذاتی حیثیت میں منظور کیا۔ اس کے تمام مرحلوں کی منظوری جیسے اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے متعلقہ فورمز نے دی۔ احسن اقبال نے کہا کہ میری گرفتاری کا مقصد کوئی اور تھا۔ نیب نیازی گٹھ جوڑ میں جو عمران نیازی کے مخالفین ہیں ان کو جیلوں میں بند کرکے زبان بندی کرنا ہے۔ نیب اس وقت اس حکومت کی انتقامی کارروائیوں کا آلہ کار بن چکا ہے اور اب نیب نے نئی دھمکی لگائی ہے کہ ہم احتساب عدالت میں روزانہ سماعت کیلئے درخواست دیں گے۔ احسن اقبال نے کہا کہ آپ کس کو دھمکا رہے ہیں۔آپ کے اس بیان سے یہ بو آرہی ہے کہ جس طرح نواز شریف کے خلاف دبائو کے ذریعے جج ارشد ملک سے روزانہ کی بنیادوں پر سماعت کروا کے فیصلہ حاصل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ آپ احتساب عدالت کے جج صاحب کی توہین کر رہے ہیں۔ ہم آپ کے دبائو میں نہیں آنے والے۔ نارووال سپورٹس سٹی میرا گناہ نہیں اعزاز تھا اور اگر موقع پر ملتا تو پورے پاکستان میں ایسے سپورٹس کے منصوبے بناتے کیونکہ پاکستان کھیلوں میں بہت پیچھے رہ گیا ہے۔ اب اس منصوبے کو مکمل کرنے کیلئے جو کروڑوں روپے اضافی خرچ ہوں گے اس کی انشاء اللہ عمران نیازی صاحب سے  وصولی کی جائے گی اور اس کے جرم میں عمران صاحب پر مقدمہ چلے گا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...