نارووال (نامہ نگار) تھانہ رعیہ خاص کے گائوں ڈیرایانوالہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ بیٹا اور داماد قتل، پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق نماز عشاء سے قبل موضع ڈیریانوالہ میں 65 سالہ یوسف خان ان کا 40 سالہ بیٹا شہاوز خان اور داماد 45 سالہ امین خان اپنے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ نامعلوم ملزموں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے تینوں موقع پر ہی جان بحق ہوگئے۔ اطلاع پر تھانہ رعیہ پولیس ڈی ایس پی کی قیادت میں موقع پر پہنچ گئے۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق وجہ قتل معلوم نہیں ہوئی۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔