شہباز شریف سے ایف آئی اے اہلکاروں کے نامناسب رویہ کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور (خصوصی رپورٹر) میاں شہباز شریف سے ایف آئی اے کے اہلکاروں کے غیر مناسب رویہ کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے جمع کروائی۔ متن میں کہا گیا ہے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کو ملک و قوم کی خدمت کرنے کی پاداش میں انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ایوان ایف آئی اے کی تفتیشی ٹیم کے ہتک آمیز رویے کی شدید الفاظ میں مذمت اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے  کا مطالبہ کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...