عمران کا مقابلہ اپنے اپنے ابو بچانے نکلے بچے کیا کرینگے‘ گنڈا پور

اسلام آباد (اے پی پی) وفاقی وزیر امور کشمیر وگلگت بلتستان علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی رگوں میں کشمیری خون اس وقت کہاں تھا جب مودی کو شادی پر دعوت دے رہے تھے۔ نواز شریف سجن جندال سے ملاقات کر کے کہتا ہے کہ ہمارے ذاتی مراسم ہیں۔ مریم نواز شریف کے ہٹیاں بالا میں خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ بچے صرف اپنے اپنے ابو کو بچانے نکلے ہوئے ہیں۔ پرچیوں والے نام نہاد لیڈر عمران خان کا کیا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ عمران خان دو دہائیوں کی جدو جہد کے بعد عوام کی مدد سے برسر اقتدار آئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ مریم اپنے والد سے پوچھے کہ وہ کس طرح برسر اقتدار آئے۔ نواز شریف جنرل جیلانی کے سہارے سیاست میں آئے۔ چور ڈاکو لیڈر عوام کا پیسہ لوٹ کر لندن میں مزے اڑا رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...