سلطان عمان ہیثم بن طارق کا دورہ سعودی عرب 21 توپوں کی سلامی ، شاہ سلمان سے ملاقات

نیوم سعودی عرب (ممتاز احمد بڈانی) سلطنت عمان کے ’سلطان ہیثم بن طارق، شاہ سلمان کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچے توشاہ سلمان نے قصر نیوم میں سلطان ہیثم اور انکے وفد کا شاندار استقبال کیا۔ نیوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا استقبال ولی عہد و وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے کیا۔ سعودی ایئر فورس نے عمان کے پرچم کے رنگوں سے کرتب دکھائے جبکہ سلطانی وفد کے ایئرپورٹ پر اترتے ہی 21 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔ قومی ترانے بجائے گئے۔شاہ سلمان بن عبد العزیز قصر نیوم میں سلطان ہیثم اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا۔ اس دورے کا مقصد تعاون کو وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ کام کے راستے بنانا ہے تاکہ دونوں ملکوں کے عوام کے مفاد میں تیزی سے ترقی کی جا سکے اور ’گہرے تاریخی  تعلقات کو مزید مضبوط بنایا جائے اور دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے لیے نئے شعبوں کی تلاش خصوصاً تجارت، انفراسٹرکچر اور ڈویلپمنٹ میں آگے بڑھنا ہے۔‘

ای پیپر دی نیشن