حجاج کرام کا کھانا محفوظ رکھنے   کے لیے ٹمپریچرسینسرلگادیئے گئے 

Jul 12, 2021

مکہ مکرمہ (این این آئی )مکہ معظمہ کی بلدیہ میں سروسز ایجنسی میں کمرشل اسٹیبلشمنٹ کی جنرل ایڈمنسٹریشن نے مقامات مقدس میں حجاج کو فراہم کیے جانے والے کھانے کو فریج میں رکھنے کے لیے ٹھنڈک ڈگری کی پیمائش پر ٹمپریچر سینسر لگانا شروع کردیے ، ان درجہ حرارت سینسرزکو سیکرٹریٹ کیٹرنگ انفارمیشن پلیٹ فارم سے جوڑنا شروع کردیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق سکریٹریٹ نے 237 ٹرانسپورٹ گاڑیوں کا کیٹرنگ سروس کی کچن سے متعلق خدمات کے لیے رجسٹریشن کی ہے۔ جس میں ٹریکنگ ڈیوائسز اور ٹمپریچر سینسر لگائے گئے ہیں تاکہ عازمین حج کو فراہم کردہ کھانے کی نقل و حمل کے دوران ٹھنڈک درجہ حرارت کی پیمائش پر بھی عمل کیا جاسکے اور ساتھ ہی سیکرٹریٹ کے کیٹرنگ انفارمیشن سینٹر کے پلیٹ فارم سے بھی انہیں منسلک کیا جاسکے۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سال حج کے دوران 78 کمپنیاں اور کیٹرنگ کمیٹیاں حجاج کو مقدس مقامات پر راشن فراہم کریں گی۔ یہ کمپنیاں حجاج کو مقدس مقامات پر اپنی موجودگی کے دوران ایک دن میں تین وقت کے کھانے مہیا کریں گی۔ ایک دن میں 10 لاکھ اور 200 ریڈی میڈ کھانے شامل ہوں گے۔

مزیدخبریں